نصرت زیدی رُخصت ھو گئے،ڈاکٹر ذوالفقار علی کاظمی

0
2815

برادرِ بزرگ نصرت ذیدی ایک صدی کا دُکھ سمیٹ کر رُخصت ھو گئے (1923 -2020
مقدور ھو تو خاک سے پوچھوں کہ اے لئیم
تو نے وہ گنج ھاے گراں مایہ کیا کئے !
میرے لئے یہ دن رات کی طرح ھے, کچھ سجھائی نہیں دے رھا, ایک تاریکی ھے اور فقط ایک یاد , وہ یاد جو ایک ایسے شخص کی ھے جسے میں نے ایک مشفق و مہربان برادرِ بزرگ کی حیثیت سے دیکھا, محسوس کیا اور ویسا ھی پایا جیسا کہ ایک بڑا بھائی ھونا چاہیے.

میرا اُن کی شفقت اور محبت سے محروم ھونا اپنی جگہ لیکن یہ نقصان ھر اُس شحص کا ھے جسے اُردو شاعری اور زبان سے محبت ھے, جسے اپنی تہذیبی روایات اور اقدار سے تعلق ھے, جسے اپنے گِرد و پیش کا خیال ھے, جسے رشتوں کو نبھانا آتا ھے,جسے مادیت سے گریز اور فقر عزیز ھے اور جو انسان دوست ھے..لیکن ایک بیٹی کے نقصان اور محرومی کا ھم اندازہ بھی نہیں لگا سکتے جس کا باپ ھی اُسکے لئے سب کچھ تھا.

ڈاکٹر صدف نجم السخر ھماری دلی تعزیت قبول کرو. تمہاری تنہائی اپنے باپ کی جدائی کے بعد ویسی ھی ھے جیسی اللہ کے نبی (ص) کے بعد اُنکی اکلوتی بیٹی کی تھی. اپنے غم کو معتبر جانو اور بی بی پاک سے رجوع کرو. یقین جانو وہ تمہارا خیال رکھیں گی.
میں آپکے بابا اور اپنے برادرِ بزرگ کی محبت کا مقروض ھوں اور تا حیات وہ میری دعاے نیم شبی میں رھیں گے.
الوداع اے عارفِ بوُزر الوداع

برادرِ بزرگ نصرت زیدی الوداع.

الفاظِ ارتحال : ڈاکٹر ذوالفقار علی کاظمی, واشنگٹن

SHARE

LEAVE A REPLY