بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی اور کنٹرول لائن پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں،پاک فوج کے ترجمان ادارے کے مطابق بھارتی فوج نے بھمبر سیکٹر کے ساتھ تنڈر اور بروھ کو بھی نشانہ بنایا ہے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے بھمبر سیکٹر سمیت دیگر علاقوں میں بلااشتعال فائرنگ کی ہے تاہم کسی بھی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فائرنگ کا پاک فوج نے بھرپور جواب دیا تاہم پاکستانی علاقے میں کسی بھی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا ہے












