پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان گیانا کے پروویڈینس اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والےدوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے ۔

پاکستان نے نو اوور میں چوالیس سکور پر دو وکٹ کھو دیئے

اس گراؤنڈ پر کھیلے جانے والے سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستا ن کو4وکٹوں سے شکست دی تھی ۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے جبکہ پاکستان نے وہاب ریاض کی جگہ جنید خان کو ٹیم میں شامل کیا ہے ۔

تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں ویسٹ انڈیز کو پہلے ہی ایک صفر کی برتری حاصل ہے ، جبکہ اس سے قبل پاکستان چار ٹوئنٹی میچوں کی سیریز تین ایک سے جیت چکا ہے

SHARE

LEAVE A REPLY