امریکی فیڈرل ریزرو بینک نے خبردار کیا ہے کہ عالمی تجارتی تناؤ اور بریگزٹ کی وجہ سے امریکی معیشت کو بڑے خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔
اس ادارے کی طرف سے مزید کہا گیا ہے کہ یہ وجوہات امریکی مالیاتی استحکام کو بھی متاثر کر سکتی ہیں۔ مانیٹری پالیسی سے متعلق جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق اس طرح عالمی تجارت اور مالیاتی استحکام پر بھی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔












