افريقی ملک کيمرون ميں2 خود کش بمباروں نے کارروائی کرتے ہوئے کم از کم 11 افراد کو ہلاک کر ديا ہے۔

ملک کے شمالی حصے کے گورنر نے بتايا کہ خود کش بمباروں نے 2 ايسے کيمپوں کو نشانہ بنايا، جہاں دہشت گرد تنظيم بوکو حرام سے متاثرہ بے گھر افراد پناہ ليے ہوئے تھے۔

يہ حملے در اصل 2 خواتين خود کش بمباروں نے کيے، حملے ميں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے۔ شمالی کيمرون ميں گزشتہ چند ماہ کے دوران ايسے پر تشدد حملے بڑھ گئے ہيں۔

عام طور پر ايسے حملوں ميں نائجيريا ميں سرگرم شدت پسند تنظيم بوکو حرام ملوث پائی جاتی ہے

SHARE

LEAVE A REPLY