سفری پابندی ختم کی جائے، عراق کا امریکا سے مطالبہ

0
909

عراقی وزیرِ اعظم حیدر العبادی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عراقی باشندوں پر عائد سفری پابندی کو ختم کریں۔

عراقی حکومت کے مطابق یہ بات حیدر العبادی نے ٹرمپ سے ٹیلیفون پر گفتگو رتے ہوئے کہی۔ اس بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ یہ کال امریکی صدر کی جانب سے کی گئی تھی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اس مسئلے کے حل کے لیے باہمی رابطوں کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی عائد کردہ لیکن متنازعہ ہو جانے والی امیگریشن پابندیوں کو ملکی سلامتی کے لیے ضروری قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا کی ’وفاقی عدالتیں جانبدار نہیں ہیں لیکن وہ بہت زیادہ سیاسی ہو چکی‘ ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY