امریکا نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات کی بحالی کے لیے کوئی شرائط نہیں ہیں تاہم ساتھ ہی اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ پیونگ یانگ کو جوہری صلاحیت کے خاتمے کے لیے زیادہ اقدامات کرنے چاہییں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اعلان کے ایک ہفتے بعد کہ انہیں شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ اُن کی طرف سے ایک نیا ’خوبصورت خط‘ موصول ہوا ہے، امریکا کے خصوصی مندوب اسٹیفن بیگن نے کہا ہے کہ پیونگ یانگ نے گرمجوشی پر مبنی تعلقات کے لیے اپنا جوہری پروگرام ترک کرنے کی پیشکش کی ہے۔
تاہم ان کا کہنا تھا کہ با معنی مذاکرات کے لیے قابل تصدیق اقدامات ضروری ہیں۔












