ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کا کہنا ہے کہ تہران میں ہونے والے دہرے دہشت گردانہ حملوں کے بعد ایرانی شہریوں میں امریکا اور سعودی عرب کے خلاف نفرت میں اضافہ ہو گا۔

بدھ کے روز کیے گئے ان حملوں میں سترہ افراد ہلاک جب کہ چالیس سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔ ان حملوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔ ایرانی حکام کے مطابق ان حملوں میں ملوث پانچوں دہشت گرد ایرانی شہری تھے۔

SHARE

LEAVE A REPLY