جیل ٹرائل کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل مسترد، تحریری حکم نامہ جاری

0
1400

اسلام آباد ہائی کورٹ نے جیل ٹرائل کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم نامے کے مطابق رجسٹرار آفس کی جانب سے درخواست پر اعتراضات عائد کیے گئے، درخواست گزار کے وکیل کے دلائل پر آفس کو پٹیشن پر نمبر لگانے کی ہدایت کر رہے ہیں۔

عدالت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ درخواست کے قابلِ سماعت ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ جوڈیشل سائیڈ پر کیا جائے گا۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے تحریری حکم نامہ جاری کیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر کیس میں جیل ٹرائل روکنے کی چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل کی استدعا مسترد کر دی تھی۔

SHARE

LEAVE A REPLY