سوڈان میں عبوری فوجی کونسل کے خلاف احتجاج کے دوران ہلاک ہونے والے مظاہرین کی تعداد بڑھ کر دس تک پہنچ گئی ہے۔ سوڈان میں سویلین حکومت کی بالادستی کے لیے ملک گیر احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔

اس ملین مارچ کا مقصد فوجی حکمرانوں کے سامنے عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنا تھا۔ قبل ازیں تین جون کو جمہوریت کے حق میں مظاہرہ کرنے والے افراد کے احتجاجی کیمپ پر فوجی کریک ڈاؤن میں درجنوں افراد ہلاک اور سینکڑوں ديگر زخمی ہو گئے تھے۔ سوڈان میں عمر البشیر کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے اقتدار پر فوج کا قبضہ ہے جبکہ اپوزیشن اقتدار سیاسی جماعتوں کے حوالے کرنے کے لیے دباؤ ڈالے ہوئے ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY