لبنان کے وزیر اعظم سعد الحریری اپنے مستعفی ہونے کے اعلان کے کئی دنوں بعد منگل کے روز وطن واپس پہنچ گئے۔
آج بائیس نوبر بروز بدھ وہ ملکی صدر مشال عون سے ملاقات کریں گے جس دوران ان کے استعفے پر گفتگو کی جائے گی۔
سعد الحریری نے چار نومبر کے روز سعودی عرب کے دورے کے دوران استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا۔ لبنانی صدر نے حریری کی وطن واپسی تک ان کا استعفیٰ قبول نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔












