میرے عزیز دوستو!
اپنے عقیدوں میں قید انسان دنیا کے عقائد کو کیسے جان سکتے ہیں ۔۔ یہی بے خبری نفرتوں کو جنم دیتی ہے ۔۔ اور انسان زہریلے ہوتے جاتے ہیں۔ انسانیت ہر مذہب سے بالاتر ہے ۔۔ کیوں نہ آج سے ، ہم ہر کسی سے ، انسان ہو کر ، اسے انسان سمجھ کر ملتے ہیں۔۔ دعایئں لینا سیکھتے ہیں۔زندگی آسان ہونے کی دعایئں دیتے ہوئے جب کوئی دنیا سے چلا جائے تو یہ بھی کہا کریں کہ آپ کا ہر سفر آسان ہو ۔۔ کیونکہ روحوں کے سفر کہیں رکتے نہیں ہیں ۔اور انہیں وہاں پر بھی دعاؤں کی ضرورت رہتی ہے۔
آپ سب کے لیئے بہت محبتیں اور دعایئں
ڈاکٹر نگہت نسیم
آیئے آج کے تبصرے پڑھتے ہیں جنہوں نے میری زندگی کو نئی روشنی دی اور میں نے بیماری سے صحت تک کا سفر کیا ۔
Roma Rizvi
درد صرف پانچ فیصد ہوتا ہے اور دکھ اس سے کہیں زیادہ
یہ کتنی اہم بات ہے کہ کوئی مرض انسان کو شکست نہیں دے سکتا ماسوا اس کے کہ انسان حالات سے خود کو پست سمجھے ۔۔میں تو روز کی قسط زندگی کے اسباق کی طرح گرہ میں باندھ لیتی ہوں ۔بہت پیار
Afshan Malik
پیاری نگہت ڈھیروں دعائیں!
تقریباَ سبھی اقساط پڑھ رہی ہوں اور حیران ہوں کہ اس مشکل وقت میں رب کائنات نے تمہیں اور تمہارے قلم کو کتنی استقامت بخش دی ہے ۔یہ اس کا کرم خاص ہی تو ہے تمہارے اوپر ۔
پیاری دوست میں زیادہ کچھ نہیں لکھ سکونگی کہ دل بھر بھر آتا ہے جب بھی تمہارے بارے سوچتی ہوں ۔۔۔۔۔لیکن دوسرے ہی پل فخر بھی ہوتا ہے تم پر ۔۔۔۔!
اللہ تمہیں جلد از جلد صحت کاملہ عطا فرمائے اور تم دوبارہ سے اپنے پیاروں کے درمیان موجود رہ کر اپنے فرائض انجام دو ۔ابھی تمہیں بہت کچھ کرنا ہے بلکہ میرا یقین ہے کہ رب رحیم تم سے ابھی بہت سارے کام لینے والا ہے ۔۔۔۔! بے شک وہ رحیم و کریم ہے اور اپنے نیک بندوں کو آزمائش سے گزار کر مزید رحم و کرم عطا کرتا ہے ۔ بہت پیار ، بہت دعائیں نگہت تمہارے لیے۔
Yousaf Nazir
انمول موتی ۔۔۔ واہ۔۔ بیشک یہ نقطہء نظر ہی ایک انسان کو دوسرے انسانوں کا ما فی الضمیر جاننے کی کلیدی ضرورت ہے ۔۔۔
Kiran Mehak
دنیا چار دن کا میلہ سہی مگر خوبصورت ہے ۔ہم کبھی بھی کہی بھی کسی لمحے مر سکتے ہیں ۔۔موت بتا کر کب آتی ہے ۔۔مرنے کے لئے کسی بیماری کی نہیں ؛صرف بہانے کی ضرورت ہوتی ہے ۔۔
Nazia Asif Asif
بندہ مٹی دی ڈھیری نہ میری نہ تیری
بس یہی ایک سچ ہے ۔ میرے دادا جان نے تہجد پڑھی پھر فجر پڑھی اور تسبیح ہاتھ میں لے کے بیٹھ گئے ۔کچھ دیر بیٹھے پڑھتے رہے ابو کو شک سا گزرا آواز دی تو خاموشی۔ اٹھ کر دیکھا تو آدھی تسبیح پڑھی آدھی پہ وی سے ہی انگوٹھا رکھے رخصت ہو گئے ۔بالکل صحت مند زندگی تو اتنی ہی ہے۔ جانا سب نے ہے ۔بیمار ی تو اس لیے بھی اچھی ہوتی ہے کہ انسان ایک بار جی بھر کے توبہ استغفار تو کر سکتا ہے ۔ناگہانی موت سے تو بچنے کی دعا کرنے لے لیے بھی کیا گیا ہے ۔بیماری کبھی بھی موت کی علامت نہی ہو سکتی۔باقی صفائی نصف ایمان ہے اور بہت اچھی بات ہے صفائی ے کا خیال رکھنا،مگر خبط کسی بھی چیز کا ہو جائے یہ نامناسب ہوتا ہے کہ سکون نہی رہنے دیتا ۔اللہ پاک آپ کو اپنی پناہ میں رکھے ہر شر و بلا سے محفوظ رکھے اور صحت وتندرستی عطا فرمائے آمین
Ayesha Khalid
Nighat Nasim u hv great writing skills and u r using them in best way by writing ur journey we all cancer patients feel the same but everyone is not able to pen down the feelings……plz once u r done with treatment do write something about fear of relapse and how to manage it…m in remission of stage 3 breast cancer and this fear is killing me
Abdul Shakoor
میرا دل کہتا ہے کہ اللہ تعالی آپ کو جلد ہی صحت یاب فرمائیں گے۔ان شاء اللہ
Ádeeba Bukhari
اللہ تعالیٰ آپ کو سلامتی کے ساتھ ایمان کی زندگی عطاء فرمائے آمین ثم آمین بہت دل زخمی ہوا پڑھکر
Zahid Saadi
Allah sehat e kaamla o aajla ataa karey or hamesha apni qurbat waley kaam karney ki himat or taqat de aaaameen
حیا تعبیر
دو دن پہلے ھی آپکو فالو کیا ہے ۔۔یہ پہلی قسط نظر سے گزری تو پڑھ لی ۔۔آج سے ابھی سے آپ میری دعاؤں میں شامل ہیں ۔۔اللہ پاک اپنے حبیب کے صدقے آپ کو جلد صحت یاب فرمائیں گے آمین ثم آمین
نیک تمنائیں بہت سارا پیار۔
G. Husain
خوب احوال۔ بہت سوں کے لیے روشنی! مرض کر سن کر دعائیں دینے والی بات اچھی لگی۔ ہمارے یہاں پہلے تو مرض کو مرض ہی نہیں مانا جاتا۔ پھر ڈاکٹروں کو قصائی کہا جاتا ہے۔ پھر نسخہ جات اور غذاوں کی طویل فہرست پھر کئی مریضوں کے صحت یاب ہونے کے واقعات سنا سنا کر مریض اور لواحقین کو عجیب تذبذب میں ڈال دیا جاتا ہے۔
Anis Fatima
دل کو چھوتی ہوئی تحریر بار بار سوچتی کچھ کمنٹ کروں پر ہمت نہیں ہوتی تھی آ ج ہمت کر لی اللہ رب العالمین تمھیں صحت وتندرستی اور لمبی عمر دے تم جیسی مہربان کی ابھی ہمیں ضرورت ہے
Ishrat Moin Seema
الحمداللہ ! اللہ آپ کو اپنی امان میں رکھے اور زندگی کو صحت ، محبت اور خوشیوں سے بھرپور ایک طویل سفر عطا کرئے۔ آمین ۔۔آج آپ کی تحاریر نے پڑھنے والوں کو حوصلہ دیا ہے اور زندگی کی اہمیت اور زندگی گزارنے کے طریقے و احتیاط پر اعتماد بخشا ہے۔
Paras Jahan
This is the best post and pick mam.
I read all the episods with patience.
and ecquire knowledge about human science.
I discovered that man is a univerous by itself ‘how much power and potantionality
Allah has given him.
I got the knowledge about the power of trust in Allah
And roll of destiny .
About the power of humanity.
And for first time i am willing to make a friendly connection with death which will connect me with my origen .now i am fearless about it.
And all this i sequeez from your thoughts and experiences.
Great mam .
I will discuss other pattetns of your school of thoughts laterly.
InshAllah .
Allah Almighty keep you in his mercy and blessings.
Love you
Shazia Sattar Nayab
میں بہت خوش ہوں آپ کی ہنستی مسکراتی تصویر دیکھ کر۔ گویا تم کو خوش دیکھ کر ہم بہت خوش ہوئے😘
آپ نے اپنی اس بیماری سےہمیں جو کچھ سکھلا دیا اللہ تعالی آپ کو اس کا اجر دے۔ یاد نہیں وہ کون سی خوش نصیب گھڑی تھی جب آپ کی فرینڈ لسٹ میں آئی ۔ میں نے آپ سے بہت سیکھا ہے زندگی کے وہ سبق پڑھے ہیں جو کبھی نہیں پڑھے تھے دعا ہے کہ یونہی ہنستی مسکراتی جیئیں ۔ میں مراقبے کے بارے میں بھی آپ کا لکھا پڑھنا چاہوں گی۔
Kiran Mehak
خوبصورت مسکراہٹ مرتے ہوئے انسان کے لیے امرت ہے ۔۔جینے کی وجہ پے۔۔۔آپ کو کینسر فری قسط پڑھ کر دلی تسکین حاصل ہوئی ۔۔بےقرار دل کو قرار آیا ۔۔ دل سے دعا ہے رب کریم آپ پے ہمیشہ مہربان رہے ۔۔۔صرف میں ہی نہیں ۔۔فیس بک کے کتنے مہربان احباب ہیں جو آپ سے بے انہا محبت کرتے ہیں ۔۔انسان کو بھی قدرت نے کتنا حساس بنایا ہے کہ کسی کی تکلیف کو کیفیت کو وہ دور سے محسوس کر سکتا ہے ۔۔اور آپ کی تحریروں میں یہ احساس کوٹ کوٹ کر محسوس ہورہا تھا جیسے آپ بھی ہماری کیفیت کو محسوس کرکے ہمیں ہی تسلی دے رہی ہو۔۔ایک بیمار انسان کو کتنا بہادر ہونا چاہیے. یہ میں نے اپنی امی کے بعد آپ میں دیکھا ۔۔آپ کی اصل طاقت آپ کے شوہر ہیں جنہوں نے آپ کو پھولوں کی طرح اہمیت دی چٹان کی طرح آپ کے ساتھ رہے ۔۔اللہ سلامت رکھے اتنی محبت کرنے والی جوڑی اور محبت کرنے والی اولاد کو ۔۔ہم صرف آپ کی صحت اور زندگی کے لیے دعا گو رہے ۔۔اس سے ذیادہ آپ کے کیا کر سکتے تھے ۔۔ہم خوش نصیب ہیں جو یہ بات سمجھتے ہیں کہ دعا کی قبولیت کے لیے کسی ویزے یا ٹکٹ کی ضرورت نہیں ۔۔ صرف سچے دل سے سچی دعا کرنا ضروری ہے ۔آپ پاکستان کب آئیں گی انظار رہے گا ۔۔اللہ تعالی ہمیشہ آپ کو ہر بیماری سے ٹینشن فری رکھے۔۔آمین۔
Razia Subhan
ماشاءاللہ ماشاءاللہ۔۔۔آپ کی صحتیابی کا سنکر دل تشکر سے بھر گیا۔۔۔ آپ انشاءاللہ مزید پھولے پھلیں گی کیونکہ ہم سب کی دعائیں آپ کے ساتھ ساتھ ہیں۔۔۔آپ خود ایک مسیحا ہیں ۔۔۔اللہ آپ کا نگہبان ہو ۔۔دعاوں میں یاد رکھیں۔۔۔بہت محبت دوست۔۔
Khalid Khalil Syed
آپ کی اس مشکل گھڑی میں دل سے دعاٸیں کرنے والوں کی ایک پوری انجمن آپ کے ساتھ ساتھ رہی ہے۔جس حوصلہ مندی سے آپ نے ہراُس بات کو جو آپ کی صحت سےمتعلق تھی۔ایسے بیان کیا ہے جیسے بتایا جارہا ہوتا ہے کہ دیکھو آزماٸشیں اللہ کی طرف سے آجاتی ہیں۔انسان خدا پر بھروسہ رکھے دل کو کمزور نہ کرے کیونکہ جب یہ ڈوبتا ہے تو دماغ اور اعصاب بھی ساتھ چھوڑجاتے ہیں۔
یہ ایک بڑا مشن تھا جسے آپ نے کوہ پیما کی طرح تکلیف درد اور کرب کے پہاڑ کی چوٹی کو چُھو کر سر کیا ہے۔ میری تو کوشش ہے کہ اپنی بیماری سے جنگ کے دوران ایک ڈاکٹر کی حیثیت سے اِسی مرض کے بارے میں عوامی آگاہی کا اہم فریضہ سرانجام دینے پر آپ کی خدمت میں شیلڈ پیش کروں۔اظہار اور شکریٸے کا انداز بہت اعلی ہے۔اللہ آپ کو ہمیشہ صحت مند اور توانا رکھے آمین
Farhana Naveed
الحمدللہ۔۔۔♥️♥️
آپ کو آپکی فیملی کو اور ہم سب کو بہت مبارک کہ اب ڈاکٹر نگہت نسیم کینسر فری ہیں۔۔۔
اس آپ بیتی نے دماغ کی کئی گرہیں کھول دیں اور بہت کچھ سکھایا۔ کسی ایک قسط میں آپ نے لکھا تھا کہ ہمارے اردگرد تمام لوگ روحیں ہی تو ہیں۔ یہ جملہ مجھے ہٹ کر گیا۔واقعی ہم انسانوں کو اجسام سے اٹھ کر ارواح کے لیول پہ سمجھنا شروع کریں تو دنیا ہی بدل جائے۔۔۔

Nazia Asif Asif
ساری داستاں میں کئ اتار چڑھا آئے کبھی تو آنکھیں ہی پرنم ہو گئیں تو کبھی آدھا پڑھ کر آگے پڑھنے کی ہمت ہی نہ ہوئ کہ پتہ نہی آگے کیا خبر مل جائے،
کبھی تو لگا کہ بس میڈیکل کی ڈگری جلد ہی مجھے بھی ملنے والی ہے😆😆شکر ہے اللہ پاک کا بہت خوبصورت اختتام ہوا ۔اللہ پاک سب بیماروں کو اپنے حبیب کے صدقے شائے کاملہ عطا فرمائے آمین ڈاکٹر نگہت نسیم جہاں رہیں خوش رہیں! آجکل کیسی ہیں اور کیا مصروفیات ہیں صحت کتنی بہتر ہے ۔پلیز یہ بھی بتائیے گا ۔
Mustafa Nasir
الحمد للہ
آج کی مبارک قسط کو میں نے دل والا لائک کیا ۔ کہ مبارکبادیں بانٹنے کا دن ہے دعائیں بارگاہ الہی میں قبول ہوئیں ۔ دھڑکنوں کو نئی رفتار ملی نوید قرار ملی ۔ بہت سوں نے بہت خوبصورت دعائیں لکھیں جن میں خلوص کے دیئے روشن تھے ۔ ان کی لو میں نیا سویرا طلوع ہوا ۔ خدا کا کرم عنایت فضل شامل رہا ۔ نئی دھڑکنیں مبارک ہوں ۔ دل جیسے خوف کے سمندر میں ڈولتا رہا ہچکولے کھاتا رہا ۔ صد شکر کہ کنارہ ملا ۔خدا مبارک کرے نئی دھڑکنیں جو اس کے قریب ہوتے ہیں ان پر وہ اپنی ہی ادا سے مہربان رہتا ہے ۔اے نیک روح آپا نگہت نسیم Nighat Nasim مبارک ہو ۔ دعاوں کے پھول تازہ رہیں روشن رہیں شاداب رہیں۔
Saima Zeeshan
الحمدللہ۔۔۔بہت بہت مبارک ہو آنٹی۔۔۔۔اس کتاب کو ضرور سامنے آنا چاہیے۔۔۔۔یہ ایک مرض سے نجات کی داستان ہی نہیں بلکہ مرض میں شکرگزاری اور مثبت انرجی کے حصول کے طریقہ کار سے آگاہ کرتی ہے۔۔۔
Sara Qayyum
میری پیاری دوست نگہت۔ میرے پاس الفاظ نہیں آپ کی اس تحریر کی سچائی اور خوبصورتی بیان کرنے کے لیے۔ آپ نے اس بیماری کے بارے میں تفصیلی معلومات کے ساتھ اتنے سارے سبق اور بھی دیے ہیں کہ یہ ایک قیمتی دستاویز بن گئی ہے۔ کہیں کوئی نصیحت نہیں، دوسروں پر کوئی ججمنٹ نہیں ۔ بے حد سادگی اور شفقت سے ایک آئینہ ہم سب کے ہاتھ میں پکڑا دیا جس میں آپ کی داستان کے ساتھ ہماری اپنی تصویر ھی نظر آنے لگی۔ روح کی پیاس کیا ہے، شعور اور دھیان کیا ہے، زندگی کے سبق کیا ہیں، باتوں باتوں میں سب سکھا دیا۔ یہ پڑھ کر بے انتہا خوشی ہوئی کہ اب آپ کینسر فری ہیں۔ اللہ صحت سے، خوشیوں سے اور برکتوں سے آپکا دامن ہمیشہ بھرا رکھے۔ آپ نے جو تحریر اپنے خون دل سے لکھی ہے، اللہ اسے ہر خاص و عام تک پہنچائے اور آپ کے لیے رہتی دنیا تک صدقہ جاریہ بنائے۔ آمین ثم آمین۔
سلمیٰ رضا سلمیٰ
آج میں نہایت خوش ہوں پیاری
پہلے کسی بھی پوسٹ پر کمنٹ نہیں کیا کہ دل قابو میں نہیں ہوتا تھا اور انگلیاں ٹائپ کرنے کو راضی نہ ہوتی تھیں بس لبوں پر دعائیں ہی دعائیں ہوتی تھیں کہ یااللہ معجزہ دکھا کہ میری پیاری نے رضا کے جانے کے بعد کسطرح مجھے سنبھالا ہمت و طاقت حوصلہ دیا جینا سکھایا اسے جلد از جلد شفایاب کردے ۔۔۔ بہت جیووووو پیاری شاد آباد رہو اپنے پیاروں کے ساتھ۔
Ghaneem Lubna
الحمدللہ! رب کریم کا جتنا شکر ادا کیا جائے کم ہے کہ اللہ نے آپ کو نئی زندگی عطاء کی۔۔معجزے ہوتے ہیں اور اسی دنیا میں ہوتے ہیں اور اس طرح ہوتے ہیں کہ انسان بس سوچتا رہ جائے کہ رب کریم کہاں کہاں سے اور کس کس طرح سے نوازتا ہے۔ اور پھر نیک روحوں کے ذمہ مزید کام لگا دیتا ہے کہ وہ دوسری روحوں کو فلاح کا راستہ دکھائیں، امید کا دیا روشن کریں اور ان کے لیے روشنی بنیں۔
آپ کو اور آپ کی فیملی کو زندگی کی نئی شروعات بہت بہت مبارک ہو۔ اللہ آپ سے راضی رہے آمین ثم آمین یا رب العالمین
Zakia Siddiqui
نگہت – جس طرح ہم سب تمہارے اس تکلیف دہ سفر میں ساتھ رہے ہیں اب اسی طرح خوشیوں میں ساتھ ہونگے میں اس قدر خوش ہوں ، یقیناً یہ ایک معجزہ ہے ، میں سوچتی رہتی تھی اب کیمو وغیرہ اور علاج ہونگے تمکو کوئی تکلیف نہ ہو ، کس طرح الله نے چٹکی سے پکڑ کر سب تکلیفیں اور خدشے جھاڑ کر ایک سر سبز باغ میں رکھ دیا ، تم اس تکلیف میں لکھتی رہیں جو پڑھتا گیا تمہارے ساتھ اپنی دعائیں لیکر چلتا گیا یہ ان ہی دعاؤں کا کرشمہ ہے نگہت ، پوری دنیا نے تمہارے لئے دعائیں کی ہیں الله نے سبکی دعائیں قبول کرلیں ، پریشانی کے بادل نے تم پر اور تمہاری فمیلی پر سایہ ڈال دیا تھا اب وہ بادل چھنٹ گئے ہیں الله کا شکر ہے ، میں نے ایسا بہت کم سنا ہے ایسا کینسر الہ نے کیسے ختم کردیا . الله تعالیٰ تم کو صحت اور خوشیوں کے ساتھ لمبی عمر عطا فرماے . آمین.
خدیجتہ الکبریٰ
شکر الحمد للہ رب العالمین 🙂 ۔۔۔۔۔ صحت و ایمان والی نئی زندگی مبارک کو آپی جی 🙂 ۔۔۔۔ اللہ پاک یہ روشن چراغ جو ہمیشہ دوسروں کو سیدھا راستہ دکھا رہا اور دکھاتا رہے گا ہمیشہ قائم دائم رکھے اس کی روشنی میں اور نور میں برکت ڈالے۔۔۔ آمین آمین آمین
نصرت اعوان
آگاہی سے آگہی کا یہ سفر ایسا لگتا ہے جیسے ہم سب نے آپ کے ساتھ مل کر طے کیا ہے ۔ اللہ آپ کے ارادوں کو تقویت بخشے اور کامیاب کرے۔ آمین
نئی اور صحت مند زندگی کی طرف پہلا قدم مبارک ہو اللہ تعالٰی آپ کو آگے بھی ہر تکلیف سے محفوظ رکھے اور آپ اپنے قارئین، دیکھنے والوں اور مریضوں میں آگہی بانٹتی رہیں ۔ ثم آمین
کتاب کے اجراء کی پیشگی مبارکباد ۔ ان شاء اللہ یہ کتاب بھی مقبولیت حاصل کرے گی کیونکہ یہ کینسر پر لکھی گئی ایک منفرد اور معلوماتی کتاب ثابت ہوگی۔
سلامت باشید ہمیشہ
Anjum Kidwai
آج کی قسط نے دل وذہن کو اتنا سکون دیا ہے جو کہ بیان سے باہر ہے ۔۔نگھت نسیم آخر کار آپ جیت گئیں ہم سب جیت گئے اور کینسر ہار گیا آپ کے حوصلے آپ کی سچائی اور آپ کی شفافیت نے شکست دے دی اسے ۔۔اللہ کا جتنا شکر ادا کروں کم ہے آج شکرانے کی نماز ادا کروں گی الحمد للہ الحمد للہ ۔۔اللہ تعالیٰ نے ہم سب پر رحم فر مایا ۔آپ کی اس طویل تحریر نے بہت سارے لوگوں کو جینا سکھا دیا ۔۔میں بھی ان میں سے ایک ہوں ۔۔جب آپ اپنے آپ پر اتنا اعتماد کر سکتی ہیں تو ہم سب کیوں نہیں ۔۔آپ کی تحریر نے کئی گرہیں کھول دی ہیں ۔کینسر کی معلومات تو خیر ایک ڈاکٹر کی طرح آپ نے دی ہی ہیں مگر ایک انسانیت کا جو سبق آپ نے دیا ۔۔آپ نے ہم کو جینے کی راہ دکھادی ہے ۔۔ہم نے بھی سیکھ لیا کیسے جیا جاتا ہے ۔۔اللہ پر یقین، اپنے پر یقین ،اپنے آس پاس والوں پر اعتماد دیا ہے اس تحریر نے ۔۔کاش یہ کتاب مجھے مل سکتی ،نہ بھی ملے تو میں یہ ساری اقساط جمع کر کے بار ہا پڑھوں گی ۔۔آپ کی صحت کی خبر سے جو سچی خوشی ملی ہے وہ بیان سے باہر ہے ۔۔الحمد للہ ۔۔الفاظ نہیں ہیں اس خوشی کو بیان کرنے کے لئے کسی دن فون کرنا چاہوں گی اگر آپ اجازت دیں ۔۔۔ایک بار پھر یہی کہوں گی الحمد للہ
Shahana Jawaid
بہت بہت مبارک نگہت،بے انتہا خوشی ہے میری باہمت دوست سلامت رہو یونہی گیان بانٹتی رہو،تمھاری کتاب ایک بہت بڑی معلوماتی کتاب ہوگی کینسر کے بارے میں،بہت بہت پیار دعائیں تمھیں اور تمھارے بچوں کو.
Ghazal Rasheed
السلام علیکم۔تمہاری ذہانت اور ہاتھوں کی محنت کو اللہ تعالیٰ نظر بد سے محفوظ رکھے۔کہ اس بیماری نے تمہیں وہ ہیرو ہیروئن بنا دیا جس کا خواب دیکھا کرتے تھے۔قلم سے دلو ں کی زمین پہ محبت کے بیج ڈال کے اس دھرتی کو سیراب کرنے والی دو ست۔۔۔۔۔تجھے سلام۔سلامتی کی دعا.
Tahira Masood
اف میرے خدا میں اس قدر خوش ہوں کہ میں آپ کو بتا نہیں سکتی ۔گھر میں بے تحاشہ مصروفیات آگئی تھیں۔ آگے بھی دوبارہ سے مصروفیات شروع ہو رہی ہیں۔آخری چند قسطیں میں بالکل نہیں پڑھ سکی تھی ۔ آج تو کس نے پڑھی ہے مگر یہ اس طرح کے بے حد خوشی ہوئی۔ الحمدللہ الحمدللہ الحمدللہ یہ قسط پڑھ کے مجھے ٹھنڈ پڑ گئی ہے۔ نگہت جی آپ میرے سامنے ہوتیں تو میں آپ کے گلے ملتی۔ آپ کو بہت بہت مبارک ہو صحت کی مبارک نئی زندگی کی مبارک ۔ اللہ تعالی آپ کو ہمیشہ آپ کو خوش و خرم رکھے آمین
Tanveer Rauf
شکر الحمداللہ ۔۔سوائے کلمہ شکر ادا کرنے کے اس ربالعالئمین کا جس کی رحمت ، محبت اور کرم نوازی کی کوئ حد نہیں ۔ دل سے نکلی دعاون کو قبولیت کا شرف حاصل ہوا۔ شکریہ اللہ میاں آپکا
اظہاریئے اور شکریئے کی آخری قسط کا اختتام بھی اپنے محسن دوست اور شفیق استاد اور مدیر اعلی عالمی اخبار جناب صفدر ہمدانی کے تبصرے پر کرتی ہوں ۔۔۔
ڈاکٹر نگہت نسیم الحمد اللہ اب کینسر کو شکست دیکر بفضل تعالیٰ رو بصحت ہیں۔ پروردگار مستقبل میں بھی انکو ہر ارضی و سماوی بلا سے محفوظ رکھے اور قلم کے ہمراہ اپنا تخلیقی سفر جاری رکھیں۔
میں عالمی اخبار کے مدیراعلیٰ کی حیثیت میں ڈاکٹر نگہت نسیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے ان مشکل حالات میں بھی سورہ قلم کے صدقے میں عوام کی آگہی،آگاہی اور تعلیم و تربیت کا فرض پوری تندہی اور ایمانداری سے سرانجام دیا۔دوسری زبانوں میں تو کینسر کے مریضوں کے تجربات کے حوالے سے متعدد کتابیں شائع ہو چکی ہیں لیکن اردو زبان میں میرے مطالعے میں ایسی کوئی مکمل کتاب نہیں آئی ہاں انفرادی طور پر لکھے کالم ضرور مل جاتے ہیں۔ یہ تمام ساٹھ اقساط اب انشاللہ کتاب کی صورت میں جلد سامنے آئیں گی اور اس ضمن میں ڈاکٹر نگہت نسیم خوش قسمت ہیں کہ ملتان میں ہمارے کرم فرما اور دوست شاکر حسین شاکر جو کتابوں کی اشاعت کے حوالے ایک مستند اور بڑا نام ہے انہوں نے از خود وسیع القلبی سے اس کتاب کی اشاعت کی ذمیداری لے رکھی ہے اور انشاللہ وہ پورے اہتمام سے اسے شائع بھی کریں گے اور اس کتاب کی افتتاحی تقریب بھی ملتان میں ہی ہو گی۔ یہ کتاب کینسر کی ایک مریض کی آپ بیتی تو ہے ہی لیکن میرے نزدیک اسکی سب سے بڑی خوبی وہ معلومات ہیں جو کینسر کے حوالے سے اردو جاننے والوں کے لیئے اب تک مفقود رہی ہیں۔ نگہت جہاں ایک طرف اس موذی مرض سے نمٹ رہی تھیں وہیں عام آدمی کو اس مرض اور اسکی وجوہات اور علاج سے آگاہ کرنے کے لیئے اپنا بہت سا وقت مطالعے میں گزار رہی تھیں۔ پروردگار انکی اس مساعی کو قبول کرے اور صحت کاملہ و عاجلہ عطا کرے۔ عالمی اخبار کے تمام قارئین انکے لیئے ہمہ وقت دعا گو ہیں ۔
میرے پیارے اور دل کے قریب دوستو آپ سب کی دعاؤں کا شکریہ ادا کرنا میرے ممکن ہی نہیں ہے ۔۔ بس بےشمار دعایئں اور محبتیں ہیں جو آپ سب کے لئے رب کے حضور پیش ہیں۔
آپ سب کے لئے بہت محبتیں اور دعائیں
ڈاکٹر نگہت نسیم












