سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) اسد عمر کا کہنا ہے کہ کورونا کی چوتھی لہر خطرناک اور بہت تیزی سے پھیل رہی ہے۔
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی دنوں سے بنگلا دیش اور افغانستان میں کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں، بنگلا دیش میں کئی دنوں سے روزانہ 200 اموات ریکارڈ ہو رہی ہیں۔
اسد عمر نے بتایا کہ پاکستان میں ایسی صورتحال نہیں دیکھی گئی جو خطے کے دیگر ممالک میں ہے، پاکستان ان تین بہترین ملکوں میں سے ہے جس نے کورونا کا بہترین طریقے سے دفاع کیا، ہدف سے متعلق جو کامیابی پاکستان نے حاصل کیں وہ بڑے بڑے ممالک بھی حاصل نہیں کر سکے، اس میں وفاق اور صوبے شراکت دار ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈیلٹا ویرینٹ برطانوی ویرینٹ سے بھی زیادہ خطرناک ہے، ڈیلٹا برطانوی ویرینٹ سے 60 فیصد زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے۔












