قومی کرکٹ کے سابق کپتان شعیب ملک نے کہا ہے کہ کراچی نے انٹرنیشنل کرکٹ کو بہت مس کیا،ویسٹ انڈیز کی ٹیم متوازن ہے، اس سے اچھا مقابلہ ہوگا۔

میڈیا سے گفتگو میں شعیب ملک نے کہا کہ خود کو آل رائونڈر سمجھتا ہوں،اگر ضرورت پڑے تو بولنگ کرائوں گا۔

ان کا کہناتھاکہ کراچی ملک کا سب سے بڑا شہر ہے،یہاں کرکٹ کا ہونا اچھا ہے ،کئی سال اس شہر نے کرکٹ کو مس کیا۔

سابق کپتان نے یہ بھی کہا کہ کراچی کے لوگ بہت کرنے والے ہیں،پی ایس ایل میں بھی غیر ملکی کھلاڑی خوش رہے، کوشش کریں گے کہ دنیا کو پیغام دیں کہ پاکستان میں کرکٹ ہوسکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فرنچائز کرکٹ میں وہ دباؤ نہیں ہوتا جو انٹرنیشنل کرکٹ میں ہے،بطور سینئر کوشش کرتا ہوں کہ بہتر سے بہتر اور تسلسل کے ساتھ پرفارم کروں۔

شعیب ملک کا یہ بھی کہناتھاکہ فہیم اشرف ، فخر زمان اور حسن علی میں ماضی کے کرکٹ اسٹارز کی جھلک دکھائی دیتی ہے

SHARE

LEAVE A REPLY