نائجيريا کے شہر لاگوس ميں ايک تين منزلہ اسکول کی عمارت منہدم ہو گئی ہے۔ يہ حادثہ بدھ کو اس وقت پيش آيا، جب درجنوں بچے اپنے کلاس رومز ميں موجود تھے۔

اس وقت ريسکيو کی کارروائی جاری ہے اور عينی شاہدين کے مطابق دو درجن سے زائد بچوں کو ملبے سے نکال ليا گيا ہے۔ اندازوں کے مطابق حادثے کے وقت تقريباً ايک سو بچے اسکول کی عمارت ميں موجود تھے۔ فی الحال عمارت کے منہدم ہونے کی وجہ واضح نہيں۔

SHARE

LEAVE A REPLY