امریکااسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کریگا تو ہی آبنائے ہرمزکھولیں گے، پاسداران انقلاب

0
973

ایرانی میڈیا کو دیےگئے انٹرویو میں ایرانی پاسداران انقلاب کے سیاسی نائب بریگیڈیئر جنرل یداللہ جوانی کا کہنا تھا کہ جنگ کا خاتمہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے مطابق ہونا چاہیے۔ آبنائے ہرمز کے انتظامات کبھی بھی جنگ سے پہلے کی صورتحال پر واپس نہیں جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کئی ماہ کی کوششوں کے بعد بھی امریکا، اسرائیل اور ان کے اتحادی آبنائے ہرمز کا کنٹرول ایران سے لینے میں کامیاب نہیں ہوئے، آبنائے ہرمز پر ایران، عمان بات چیت جنگ کے حتمی خاتمے اور اس کے بعد کی صورتحال کے لیے ہو رہی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY