سمندری طوفان ’نیٹ‘ امریکی ریاست لوزیانا کے جنوب مشرقی ساحلی علاقوں سے ٹکرا گیا ۔ طوفان کی شدت کیٹیگری ون قرار دی گئی ہے ۔ وسطی امریکا میں طوفان کے باعث ہلاکتوں کی تعداد تیس ہوگئی ۔
وسطی امریکا میں تباہی مچانے کے بعد سمندری طوفان’نیٹ‘ امریکی ریاست لوزیانا کے جنوب مشرقی ساحلی علاقوں سے ٹکرا گیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق سمندری طوفان ’ نیٹ‘ ریاست لوزیانا کے جنوب مشرقی علاقوں سے ٹکرایا ۔ طوفان کے نتیجے میں شدید بارشوں کے باعث حکام نے مقامی آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا ہے ۔
بارشوں کے باعث دریائے مسی سیپی میں پانی کی سطح بلند ہورہی ہے اور حکام نے اطراف کی چھ کائونٹیز میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے ۔
امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان سے ریاست فلوریڈا کے متاثر ہونے کا بھی خطرہ ہے اور فلوریڈا کے گورنر نے ممکنہ علاقوں کے مکینوں سے فوری طور پر شیلٹر سینٹرز میں پناہ لینے کے احکامات جاری کیے ہیں ۔
اس سے قبل وسطی امریکا میں طوفان ’نیٹ‘سے کئی ہلاکتیں ہوئیں جبکہ متعدد افراد ابھی بھی لا پتا ہیں ۔

SHARE

LEAVE A REPLY