اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہےکہ سیلاب کے بعد پاکستان کی تعمیر نو میں مدد کیلئے تقریباً 9 بلین ڈالرز کا وعدہ کیا گیا تھا لہٰذا عالمی اداروں کو سیلاب کے بعد پاکستان سے کیے گئے وعدے پورے کرنے چاہئیں۔
جنرل اسمبلی کے 78 ویں اجلاس سے خطاب میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ پاکستان کو بین الاقوامی برادری کی جانب سےبڑے پیمانے پر امداد کی ضرورت ہےکیونکہ پاکستان اس کا مستحق ہے، عالمی اخراج میں ایک فیصد سے بھی کم حصہ ڈالنے کے باوجود پاکستانی عوام کو موسمیاتی اثرات سے 15 گنا زیادہ خطرہ لاحق ہے۔












