سعودی عرب : خواتین ڈرائیورزکیلئے زنانہ جیلوں کی تیاری

0
974

سعودی عرب میں خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت کے بعدٹریفک کی خلاف ورزیوں پر سزائوں کیلئےزنانہ جیلوں کی تعمیرات کے کام کا آغاز ہوگیا ہے ۔

سعودی عرب میں خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت مل چکی ہے اور سعودی عرب کی شاہراہوں پر دوڑتی گاڑیوں میں خواتین ڈرائیور دیکھی جا رہی ہیں لیکن خواتین کو ٹریفک کی خلاف ورزیوں پرسزا بھی بھگتنا ہوگی ،اس سلسلے میں زنانہ حراست خانے بنائے جا رہے ہیں لیکن ان کی تعمیرات مکمل ہونے تک ایسی خواتین کو جنہوں نے ٹریفک کی خلاف ورزیوںکا ارتکاب کیا ہواصلاح خانے بھیجا جائیگا۔

کوئی خاتون نشے کی حالت میں، خواب آورا دویہ کے استعمال کے بعد گاڑی چلائے گی یا ٹائر اسکریچنگ ،مخالف سمت میں گاڑی چلائے یا سگنل توڑے اور اس کے نتیجہ میں کسی کی موت کی صورت میں ایسی خاتون ڈرائیور کو زنانہ جیل کی تعمیر تک اصلاح خانہ بھیجا جائے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY