بھارت میں ٹرین حادثہ، 100 سے زائد افراد ہلاک

0
458

بھارت کے شمال مشرقی شہر پٹنہ اور مشرقی شہر اندور کے درمیان چلنے والی مسافر ٹرین کانپور کے قریب پٹری سے اتر گئی جس کے نتیجے میں ہلاکتیں 100 سے تجاوز کر گئیں۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے ایڈیشنل پولیس دائریکٹر جنرل دلجیت سنگھ چوہدری نے بتایا کہ ’ہلاکتیں اب 100 سے تجاوز کر گئی ہیں‘۔

2010 کے بعد بھارت میں پیش آنے والا یہ ٹرین کا بدترین حادثہ ہے جب ایک ٹرین مغربی بنگال میں دوسری ٹرین سے ٹکراگئی تھی اور اس کے نتیجے میں 146 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

قبل ازیں انہوں نے تصدیق کی تھی کہ 63 لاشیں ٹرین کے ملبے سے نکالی جاچکی ہیں جبکہ 150 کے قریب افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ رات 3 بج کر 10 منٹ کے قریب پیش آیا جب زیادہ تر مسافر سو رہے تھے جبکہ مقامی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ پٹنہ اندور ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتریں جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: ہندوستان میں ٹرین حادثہ، دس افراد ہلاک
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر روانہ کی گئیں جن میں درجنوں ایمبولینس اور ڈاکٹرز کی ٹیم بھی شامل تھی جبکہ قریبی ہسپتالوں میں ایمرجنسی بھی نافذ کردی گئی تھی۔

SHARE

LEAVE A REPLY