سوشل میڈیا آج کی دنیا کی ایک ایسی قوی حقیقت ہے جس سے اسکا ناقد بھی انکار نہیں کر سکتا تا ہم اسکے استعمال کے حوالے سے خاص طور پر پاکستان جیسے ممالک میں بہت سے تحفظات ہیں جہاں تعلیم کی سطح انتہائی کم ہے اور اسے استعمال کرنے والے سوشل میڈیا کی بنیادی تہذیب سے بھی آگاہ نہیں ہیں

ایک بڑی تعداد تبصرے کرنے والوں کی ایسی ہے جو رائے اور اختلاف رائے کے درمیان باریک لیکن اہم لائن کو بھی نہیں سمجھتے جسکی وجہ سے اختلاف رائے لڑائی اور اکثر دشنام طرازی کی صورت اختیار کر جاتا ہے

ریڈیو ٹی وی کی مقبول اینکر ماہ پارہ صفدر نے اپنے شوہرشاعر ادیب صحافی اور نقاد صفدر ھمدانی کے ساتھ اسی مناسبت سے یو ٹیوب اور فیس بُک پر گفتگو کا ایک نیا پروگرام شروع کیا ہے جسکا عنوان ہے رائے۔۔۔ اختلاف رائے

مختصر دورانیے کے اس پروگرام میں زندگی کے ہر شعبے اور ہر رخ پر محیط موضوعات پر گفتگو ہو گی۔ اس سلسلے کا پہلا پروگرام۔

SHARE

LEAVE A REPLY