انڈونیشیا، 16 سالہ لڑکے کی 71 سالہ خاتون سے شادی

0
227

انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والا 16 سالہ لڑکا سلامت ریادی 71 سالہ روحیہ سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگیا۔
یہ واقعہ انڈونیشیا کے بکارا ایجندا شہر میں پیش آیا،جہاں 16سالہ لڑکے سلامت کو اپنی عمر سے 55 سال بڑی بوڑھی خاتون روحی سے پیار ہوگیا۔

یہ محبت دو طرفہ تھی کیونکہ روحی نے اپنے اقارب کو دھمکی دی تھی کہ اگر اس کی شادی سلامت کے ساتھ نہ کرائی گئی تو وہ خود کشی کرلے گی۔

بالآخر دونوں کے خاندانوں نے اس انوکھی محبت کا احترام کرتے ہوئے انہیں رشتہ ازدواج میں منسلک کردیا۔

روحیہ ایک بیوہ ہیں مگر وہ ایک 16سالہ لڑکے کی محبت میں ایسی گرفتار ہوئیں کہ نوبت شادی تک جا پہنچی۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق سلامت اور روحیہ نے دھمکی دی تھی کہ اگر ان کی محبت میں رکاوٹ ڈالنے یا انہیں شادی سے روکنے کی کوشش کی گئی تو وہ خود کشی کرلیں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY