Published on: 17 Oct 2017
ہالینڈ کے وزیر اعظم بادشاہ سلامت سے ملاقات کے لیے اپنی سائیکل پر ان کے محل پہنچ گئے۔
ہمارے ہاں اب بادشاہ نہیں پائے جاتے لیکن اہم شخصیات کے انداز شاہانہ بڑے بڑے بادشاہوں کو شرمانے کے لیے کافی سے زیادہ ہیں، لیکن جدید دنیا نےعوام کو تکلیف دینے اور بدظن کرنے والے اطوار سے سے جان چھڑالی ہے۔
چند دہائیوں پہلے تک 30سے زائد ممالک پر حکومت کرنے والے ملک ہالینڈ کے وزیر اعظم مارک روٹ نے ایک نئی مثال قائم کردی۔
وہ ڈچ بادشاہ ولیم الیگزینڈر سے ملاقات کیلئے بغیر کسی سیکیورٹی اور پروٹوکول کے اپنی سائیکل پر شاہی محل پہنچ گئے۔
وزیر اعظم کی سائیکل کھڑی کرنے کی تصویر انٹرنیٹ پر مقبول ہوگئی،ماحول دوست سواری کے استعمال پر انہیں خوب سراہا جا رہا ہے۔
ڈچ وزیر اعظم کو سائیکل کی سواری اتنی پسند ہے کہ انہوں نے نہ صرف اپنے ملک کے دورے پر آئے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو سائیکل تحفے میں دی بلکہ انہیں اس سائیکل کی سواری بھی کرائی۔













