میلبرن ویک روڈ کا پاکستان ہائی کمیشن سے ڈرائیور لائسنس کی تصدیق کرنے پر اتفاق کیا۔میلبرن میں رہنے والے پاکستانی کمیونٹی کوابھی پاکستان سے ڈرائیور لائسنس کی ویری فیکیشن کی ضرورت نہیں۔ویک روڈ صرف ہائی کمیشن سے ویری فائی کریگا
پاکستانی ہائی کمیشنر نائلہ چوہان نے ویک روڈ کے چیف ایگزیکٹیو جان میرے اور ایگزیکٹیو ڈائریکٹر رجسٹریشن اینڈ لائسنسگ ڈیوڈ شیلٹون کے ساتھ ملاقات میں اس مسئلے کو حل کیا۔نائلہ چوہان نے ایس بی ایس سے بات کرتے ہوئے کہا۔کہ پہلے ہم آی میل اور فون کے ذریعے رابطہ کرتے تھے۔بات آگے بڑھ نہیں رہی تھی۔ لیکن ابھی میں حود آکر ملاقات کی اور ملاقات کے مثبت نتائج نکلے ۔ ان کے ہاں جو مسئلہ پیش آرہاتھا۔ویک روڈ نے اپنے قوانین میں ترامیم کی تھی۔ہمارا کام انکے قوانین کا احترام کرنا ہے اور ہم نے اپنے قوانین کے بارے میں آگاہ کیا۔الحمد للہ ایک مثبت حل نکالا۔

پاکستانی ہائی کمشنر نائلہ چوہان نے کہا کہ دو مہینوں میں ہمارا قونصلیٹ جنرل میلبرن میں بھی کھل جائیگا۔میلبرن میں رہنے والے کمیونٹی کو اس اور سہولت ہوگی۔پاکستانی ہائی کمشنر نائلہ چوہان نے کہا کہ جس جس کو Lاور P لائسنس میں جو مسائل پیش ہے ۔وہ ہمارے حوالے سے ویک روڈ کو اپروچ کریں۔تاکہ پھر ہم ویک روڈ سرٹیفیکیشن کے ساتھ ان کی مدد کرسکے۔

یہ مسئلہ اس وقت شروع ہوا جب کچھ لوگوں نے جعلی لائسنس اور ویری فیکیشن لیٹر بنانا شروع کئے تھے جن سے باقی لوگوں کو بھی مشکلات پیش انا شروع ہوئے۔

ہائی کمیشنر نائلہ چوہان نے کہا۔کہ ہماری بڑی اچھی کمیونٹی ہے ۔ سب آرام اور سکون سے قانون کا احترام کریں۔ الحمدللہ آسٹریلین اتھارٹی کو بھی ہم نے ان بورڈ لے لیا ہے ۔وہ بھی سپورٹ کرتے ہے اور مسائل حل ہو جاتے ہیں ۔میں جب سے آسٹریلیا آئی ہوں۔میں چاہتی ہو کہ اپنی کمیونٹی کو جتنی زیادہ ہوسکے آسانیاں پیدا کرو۔اور الحمدللہ ہم نے کافی سارے مراحل پار کر چکے ہے۔
یہ شارٹ کٹ اور غلط طریقے بہت مہنگے پڑتے ہیں ۔اور ان کے آگے نتائج بڑے گھمبیر ہوتے ہیں ۔
جابر حسین

SHARE

LEAVE A REPLY