منی لانڈرنگ کیس: عبدالغنی اور انور مجید کا سپریم کورٹ میں جواب جمع

0
35

میگا منی لانڈرنگ اور جعلی اکاؤنٹس کیس میں عبدالغنی مجید اور انور مجید نے اپنے آپ کو معصوم قرار دے دیا، ملزمان کی جانب سے جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا گیا۔

سپریم کورٹ میں جمع کروائے جانے والے جواب میں دونوں ملزمان نے جے آئی ٹی رپورٹ مسترد کرنے کی استدعا کر دی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ جے آئی ٹی کے پاس کوئی بنیاد نہیں کہ وہ معاملہ نیب کو ارسال کرنے کی سفارش کرتی، جے آئی ٹی کی کسی بھی سفارش کی منظوری دینا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہوگی، جے آئی ٹی کی ایگزیکٹو سمری اور حتمی رپورٹ کے 4 والیم فراہم کیے گئے۔

جواب میں مزید کہا گیا کہ جن 924 لوگوں کے بیان ریکارڈ کیے گئے ان کے نام فراہم نہیں کیے گئے، جس ریکارڈ کا جائزہ لیا گیا وہ بھی فراہم نہیں کیا گیا، ان حالات میں جے آئی ٹی رپورٹ پر مفصل جواب دینے سے قاصر ہیں، رپورٹ کے ساتھ کوئی مواد یا دستاویزات نہیں جو الزامات کی تائید کرے، جے آئی ٹی رپورٹ میں لگائے گئے ہر الزام میں معصوم ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY