برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے غیر متوقع طور پر قبل از وقت انتخابات کروانے کی تجویز پیش کر دی ہے۔
مے کے مطابق وہ کل پارلیمان میں رائے شماری کا انعقاد کروائیں گی کہ آٹھ جون کو قبل از وقت انتخابات کروائے جائیں۔
برطانوی وزیر اعظم کا مخالف جماعتوں سے اپیل کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ ُان کا ساتھ دیں تاکہ رائے دہندگان کو موقع فراہم کیا جا سکے۔
قبل از وقت انتخابات کے حوالے سے قیاس آرائیوں کی وجہ سے برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں بھی کمی ہوئی ہے۔
وزیر اعظم کو 2020 کی مقررہ مدت سے پہلے انتخابات کرانے کے فیصلے کی پارلیمنٹ سے توثیق ضروری ہے۔
برطانوی دارالعوام بدھ کے روز قبل از وقت انتخابات پر ووٹنگ کرے گا۔
حسب مخالف کی جماعت کے لیڈر جیریمی کاربن کا کہنا ہے کہ لیبر پارٹی چاہتی ہے کہ یہ انتخابات ہوں تاکہ ایسی حکومت آسکے جو ’اکثریت کو فوقیت دے۔‘
اگر پارلیمنٹ نے وزیر اعظم کے قبل از وقت انتخابات کرانے کے فیصلے کی توثیق کر دی تو انتخابات 8 جون کو کرائے جائیں گے۔













