امریکی اڈوں پر جوابی حملے کی پلاننگ برسوں قبل تیار ہوچکی تھی: ڈپٹی کوآرڈینیٹر ایرانی فضائیہ

0
368

ایران کی فضائیہ کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر بریگيڈیئر جنرل مسعود جعفری نے بتایا ہے کہ مسلح افواج امریکی فوجی اڈوں میں ہونے والی تعمیرات اور اقدامات پر برسوں سے گہری نظر رکھے ہوئے تھے اور امریکیوں کی بہتر ٹیکنالوجی، ائیرڈیفنس سسٹم اور طیاروں کے باوجود، ایران کی فضائیہ کے پائلٹس نے بھرپور بہادری کا مظاہرہ کیا اور ان اڈوں پر کامیابی کے ساتھ حملہ کیا۔

بریگيڈیئر جنرل مسعود جعفری نے بتایا کہ ہماری فضائیہ نے شیراز ائیربیس سے اڑ کر سینٹکام کےکمان پر بمباری کی اور یہ کام GPS اور INS سسٹموں کے بغیر مکمل کامیابی کے ساتھ انجام دیا گیا جس پر امریکا اور ان کے اتحادی حیران رہ گئے۔

انہوں نے بتایاکہ امریکا یہ تصور بھی نہیں کرتا تھا کہ کوئی بھی ملک تیسرے جنریشن کے جیٹ فائٹروں سے ان کے ترقی یافتہ فضائی دفاعی سسٹموں کے قریب ہو اور ہماری کامیابی کا ایک اور راز یہی تھا۔

فضائیہ کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر نے بتایا کہ ہمیں اور ہمارے پائلٹس کو دشمنوں کے انتہائی ترقی یافتہ فضائی دفاعی سسٹموں اور دشمنوں کی فضائی گشت کا علم تھا اور ایسے حملے کا خطرہ بھی بہت زیادہ تھا لیکن اس کے باوجود ہمارے پائلٹس نے سطح سمندر سے 30 میٹر کی اونچائی پر اڑ کر قطر اور کویت میں واقع امریکی اڈوں کو تہس نہس کردیا۔

انہوں نے بتایا کہ امریکی اڈوں پر ہماری گہری نظر تھی اور ان حملوں کے لیے تیاری برسوں قبل کی جا چکی تھی۔

SHARE

LEAVE A REPLY