کراچی طیارہ حادثے پر عالمی رہنماؤں کا اظہار غم

0
723

کراچی میں جمعہ کو طیارے کے حادثے پر عالمی رہنماؤں نے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور پاکستانی عوام سے تعزیت کی ہے۔

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ اس صبح پاکستان سے آنے والی خبر رنجیدہ کردینے والی ہے۔ وہ دکھ کی اس گھڑی میں ان لوگوں کے ساتھ ہیں جو اس حادثے سے متاثر ہوئے ہیں۔ آپ کینیڈا کے لوگوں کی دعاؤں میں شامل ہیں۔

Justin Trudeau
✔
@JustinTrudeau
The news from Pakistan this morning is devastating. To the families and friends of those who lost their lives in the crash of PK 8303, and to everyone affected by this terrible tragedy, our hearts go out to you. Canadians are keeping you in our thoughts today.

33.8 ہزار
3:21 PM – 22 مئی، 2020
Twitter Ads info and privacy
7,219 people are talking about this
افغان صدر اشرف غنی نے کہا کہ وہ پاکستان کے عوام اور حکومت کو پرخلوص تعزیت پیش کرتے ہیں۔ غم کے اس موقع پر افغان آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Ashraf Ghani
✔
@ashrafghani
My heart goes out to the families of victims who lost their lives in the PIA plane crash in Karachi. I offer my sincere commiserations to the people and the government of Pakistan. Afghans stand with you in this moment of grief.

15.9 ہزار
1:06 PM – 22 مئی، 2020
Twitter Ads info and privacy
2,699 people are talking about this
اسلام آباد میں چینی سفارت خانے نے بھی اس سے ملتا جلتا بیان جاری کیا اور کہا کہ انھوں نے بھاری دل کے ساتھ کراچی میں طیارہ حادثے کی خبر سنی۔ دکھ کے اس موقع پر ہم پاکستان کے ساتھ ہیں۔

Chinese Emb Pakistan
✔
@CathayPak
We learned with heavy heart the PIA plane crash close to Karachi Airport. Our hearts go out to all families who lost their loved ones today. We stand with Pakistan in the time of sadness!

975
12:45 PM – 22 مئی، 2020
Twitter Ads info and privacy
180 people are talking about this
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ٹوئیٹ پر لکھا کہ وہ پاکستان میں طیارہ حادثے میں قیمتی جانیں ضائع ہونے پر انتہائی غمزدہ ہیں اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ انھوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Narendra Modi
✔
@narendramodi
Deeply saddened by the loss of life due to a plane crash in Pakistan. Our condolences to the families of the deceased, and wishing speedy recovery to those injured.

1.57 لاکھ
1:54 PM – 22 مئی، 2020
Twitter Ads info and privacy
23.9 ہزار people are talking about this
ولادی میر پوتن نے پاکستان کے صدر اور وزیراعظم کو تعزیت کا پیغام ارسال کیا۔ اسلام آباد میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر ڈاکٹر جیفری شا نے ٹوئیٹ کیا کہ انھیں کراچی میں طیارہ کے سانحے پر دکھ ہوا ہے اور وہ متاثرین کے اہلخانہ اور دوستوں کے لیے دعاگو ہیں۔

Imran Khan
✔
@ImranKhanPTI
پی آئی اے کاطیارےگرنےپردل نہایت رنجیدہ اورمغموم ہے۔ میں سی ای او ارشد ملک جو کراچی روانہ ہوچکےہیں اورموقع پرموجود امدادی ٹیموں کےساتھ رابطے میں ہوں کہ فی الوقت یہ اولین ترجیح ہے۔ اس سانحے کی فوری تحقیقات کروائی جائیں گی.میری دعائیں اورتمام ترہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کیساتھ ہیں۔

34.8 ہزار
12:33 PM – 22 مئی، 2020
Twitter Ads info and privacy
8,426 people are talking about this
اس سے پہلے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ ان کا دل نہایت رنجیدہ اور مغموم ہے اور اس سانحے کی فوری تحقیقات کروائے جائے گی۔

SHARE

LEAVE A REPLY