فرانسیسی وزیر داخلہ برونو لی رُو نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

0
235

فرانسیسی وزیر داخلہ برونو لی رُو نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے یہ استعفیٰ اپنی دو نوجوان بیٹیوں کو اپنی ہی پارلیمانی معاونین کے طور پر ملازمت دینے کے سلسلے میں اب شروع ہونے والی باقاعدہ تفتیش کے نتیجے میں دیا ہے۔

تاہم انہوں نے کہا ہے کہ انہوں نے کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی۔ حالیہ مہینوں کے دوران فرانس میں سیاستدانوں کی طرف سے اپنے فیملی ممبران کو ایسی ملازمتیں دینے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

فرانسیسی صدارتی امیدوار فرانسوا فیوں بھی اسی حوالے سے ایک بڑے اسکینڈل کی زد میں ہیں۔ انہوں نے اپنی اہلیہ کو اپنے ہی دفتر میں دکھاوے کی ایک پارلیمانی ملازمت کے بدلے ادائیگیاں کی تھیں۔ لی رُو کے بقول ان کا معاملہ فیوں کے اسکینڈل جیسا نہیں ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY