پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے ملتان سلطانز نے اپنی شاندار فارم کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے عثمان خان کی ریکارڈ ساز تیز ترین سنچری کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے دی۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا جو انتہائی تباہ کن ثابت ہوا۔‎

ٹورنامنٹ میں پہلا میچ کھیلنے والے عثمان خان نے پہلے ہی اوور سے جارحانہ انداز اپنایا اور کپتان محمد رضوان کے ہمراہ صرف 10اوورز میں 157 رنز کی شراکت قائم کی۔

عثمان خان نے موقع کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے پہلے صرف 22 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی اور پھر اگلی 14 گیندوں پر مزید دھواں دار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین ہندسوں تک رسائی حاصل کرتے ہوئے صرف 36 گیندوں پر سنچری بنا کر ایونٹ کی تیز ترین سنچری کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

عثمان نے صرف 43 گیندوں پر 9 فلک بوس چھکوں اور اور 12 چوکوں کی مدد سے 120 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

SHARE

LEAVE A REPLY