پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے کہا ہےکہ بابراعظم نمبر ون پلیئر ہیں اور وہ بطورکھلاڑی ملک کا نام روشن کررہے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف راولپنڈی اسٹیڈیم آئے جہاں انہوں نے ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ان کا حوصلہ بلند کیا۔
چیئرمین ذکا اشرف نے شان مسعود، شاہین آفریدی، محمد حفیظ، وہاب ریاض اور سرفراز احمد سے بھی ملاقات کی۔












