ایم کیوایم رابطہ کمیٹی نے بہادرآباد میں اجلاس کے دوران کراچی سے امیدواروں کے ناموں کا حتمی فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق این اے 243 سے عمران خان کا مقابلہ علی رضا عابدی کریں گے، این اے 246 میں بلاول بھٹو کا مقابلہ محفوظ یارخان کریں گے، این اے 253 میں مصطفیٰ کمال کا مقابلہ اسامہ قادری کریں گے ۔
ذرائع کے مطابق خالد مقبول صدیقی این اے 255 سے انتخاب لڑیں گے، فاروق ستار این اے 247 اور 245 سےانتخاب لڑیں گے۔
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے انتخابات کے لیے کراچی سے ایم کیوایم کے امیدواروں کے حتمی ناموں کا فیصلہ کرلیا ہے، مصطفیٰ کمال ، بلاول بھٹو اور عمران خان کے مدمقابل اسامہ قادری ، محفوظ یار خان اور علی رضا عابدی ہوں گے۔
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ایم کیوایم کے عارضی مرکز بہادرآباد میں ہوا،اجلاس میں سینئررہنما ایم کیوایم فاروق ستار بھی شریک تھے، اجلاس میں رابطہ کمیٹی نے انتخابات میں متحدہ قومی موومنٹ کے کراچی سے امیدواروں کے حتمی ناموں کا فیصلہ کیا۔
اجلاس میں کنونیر ایم کیوایم خالد مقبول صدیقی کو این اے 255 ، فاروق ستار کو این اے 247 اور این اے 245 سے انتخابات لڑانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے مدمقابل این اے 243 سے علی رضا عابدی انتخاب لڑیں گے،این اے 253 سے چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال کے مدمقابل اسامہ قادری ہوں گے، جبکہ این اے 246 میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے مدمقابل محفوظ یار خان کو انتخاب لڑانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
خواجہ اظہار الحسن صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 124 سے انتخاب لڑیں گےاور ڈپٹی کنونیر کنور نوید جمیل پی ایس 127 سے انتخاب لڑیں گے۔












