جرمنی نے حزب اللہ کی تین ذیلی تنظیموں پرپابندی عاید کردی

0
705

ورپی ممالک میں لبنانی شیعہ ملیشیا کے وفادار گروپوں کے گرد گھیرا تنگ ہو رہا ہے۔ اس حوالے سے تازہ پیش رفت جرمنی میں سامنے آئی ہے۔ جرمنی نے حزب اللہ کی تین ذیلی تنظیموں کو بلیک لسٹ کردیا ہے۔ حال ہی میں یورپی ملک آسٹریا نے حزب اللہ کے سیاسی اور عسکری ونگ پر پابند عاید کردی تھی۔

جرمن وزارت داخلہ کے ترجمان ہارسٹ سیہوفر نے ایک ٹویٹ میں کہا برلن نے تین انجمنوں پر پابندی عائد کردی ہے۔ یہ تنظیمیں دہشت گرد تنظیم حزب اللہ کو مالی اعانت فراہم کر رہی تھیں۔

وزیر داخلہ نے اپنی طرف سے اس بات کی تصدیق کی کہ جو لوگ دہشت گردی کی حمایت کرتے ہیں انہیں جرمنی میں پناہ نہیں ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حزب اللہ کی وفادار تنظیموں پر پابندی کے لیے ملک کی مختلف ریاستوں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

جرمن میڈیا کے مطابق ہیمبرگ ، بریمین ، ہیسی ، لوئر سیکسونی ، نارتھ ویسٹ فیلین ریننیا اور سکلیسگ ہولسٹین کی ریاستوں حزب اللہ کی وفادار تنظیموں‌ کے خلاف کارروائی کی گئی۔

SHARE

LEAVE A REPLY