مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی حکومت نے صدارتی راج نافذ کر دیا ہے جس کے بعد ریاست کے تمام آئینی اور انتظامی اختیارات پارلیمنٹ کو منتقل کر دیئے گئے ہیں۔
مقبوضہ کشمیر میں 6 ماہ کے گورنر راج کے بعد آج صدارتی راج نافذ ہوا ہے، محبوبہ مفتی حکومت سے اتحاد توڑنے کے بعد بی جی پی حکومت نے 19 جون کو گورنر راج لگایا تھا۔
واضح رہے کہ مقبوضہ وادی میں ماہ رمضان میں بھی بھارتی ریاستی دہشت گردی جاری رکھنے پر محبوبہ مفتی کی حکومت کے بی جی پی سے اختلافات ہوئے تھے جس کے بعد محبوبہ مفتی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئی تھیں۔
مقبوضہ کشمیر میں اس سے قبل بھی 1990 سے 1996 تک کے عرصے کے لیے صدارتی راج نافذ کیا جا چکا ہے۔













