ہندو بہنوں کے پسند کی شادی۔ رپورٹ اسلام آبادہائی کورٹ میں جمع

0
730

ہندو بہنوں کے پسند کی شادی کا معاملہ۔ سندھ حکومت نےرپورٹ اسلام آبادہائی کورٹ میں جمع کرادی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نومسلم لڑکیوں سے شادی کرنے والوں نے نکاح نامےمیں پہلی شادی چھپائی۔ دونوں کی بیویوں نے مرضی کے بغیر اپنے شوہروں کی دوسری شادی پر تشویش کا اظہار کیاہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں سندھ حکومت کی جانب سے جمع کرائی گئی چھ صفحات پر مشتمل رپورٹ کے مطابق نومسلم لڑکیوں سے شادی کرنے والوں نے نکاح نامے میں پہلی شادی چھپائی۔ برکت علی اور صفدر علی کی پہلی بیویوں کے بیانات بھی ریکارڈ کیے گئے۔

سندھ حکومت کی رپورٹ میں کہاگیاہے کہ دونوں نے مرضی کے بغیر اپنے شوہروں کی دوسری شادی پر تشویش کا اظہار کیا۔ نکاح نامے میں پہلی شادی چھپانا مسلم فیملی لاء آرڈیننس کی سیکشن چھ کی خلاف ورزی ہے۔

رپورٹ کے مطابق موبائل فون کالز کے ریکارڈ کے مطابق روینہ اور رینا طویل عرصے سے لڑکوں سے رابطے میں تھیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY