رکن قومی اسمبلی عائشہ گلا لئی کی نااہلی کے لئے سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں درخواست دائر کردی گئی۔
عائشہ گلا لئی کی نااہلی کے لیے درخواست مقامی شہری محمود اختر نے دائر کی۔
درخواست گزارکاموقف ہےکہ عائشہ گلالئی نے جھوٹ پر مبنی بیانات دیئے اور تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی۔
درخواست گزار کا کہنا ہے کہ رکن قومی اسمبلی عائشہ گلا لئی نے جو بیانات میڈیا کودیئے ،ان کا کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکیں،وہ بغیر ثبوت بیانات دینے کی وجہ سے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت صادق اورامین نہیں رہیں،
لہٰذا استدعا ہےکہ عائشہ گلا لئی کو قومی اسمبلی کی رکنیت سے تا حیات نااہل قرار دیا جائے۔












