امریکا میں خراب موسم کی وجہ سے جرمن چانسلر انگیلا میرکل کا دورہ امریکا مؤخر کر دیا گیا ہے۔ میرکل نے بتایا ہے کہ وہ پیر کے دن واشنگٹن روانگی کے لیے ایئر پورٹ کی طرف رواں تھی کہ انہیں ٹیلی فون موصول ہوا کہ موسم سرما کے طوفان کی وجہ سے امریکا میں پروازیں منسوخ کرنا پڑ گئی ہیں۔
اس طوفان کے باعث شمالی مشرقی امریکا میں ہزاروں پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔ وائٹ ہاؤس نے بتایا ہے کہ اب میرکل جمعہ سترہ مارچ کے دن امریکا پہنچیں گی۔ صدر ٹرمپ کی طرف سے عہدہ سنبھالنے کے بعد جرمن چانسلر کی ان کے ساتھ یہ پہلی ملاقات ہو گی۔












