ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران ہمیشہ بھارت کے لیے توانائی فراہم کرنے کا معتبر ذریعہ رہا ہے۔بھارت ایرانی تیل کی خریداری جاری رکھے گا۔
اقوام متحدہ اجلاس کے سائیڈ لائن میں ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کی بھارتی ہم منصب سشما سوراج سے ملاقات ہوئی۔
ملاقات کے بعد جواد ظریف کا کہنا تھا کہ ایران سے معاشی تعاون اور ایرانی تیل کی خریداری پر بھارت کا موقف ہمیشہ واضح رہا ہےاور اب بھی بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج سے ایسا ہی سننے کو ملا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے ساتھ جامع تعاون کے ساتھ توانائی تعاون بھی شامل ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا نے دنیا کے تمام ممالک سے ایرانی تیل کی خریداری روکنے کا کہا ہوا ہےاور وہ5 نومبر سےہم پر پابندیاں لگا رہا ہے۔












