امریکی کانگریس نے آئندہ برس کے دفاعی بجٹ کی منظوری دے دی ہے۔

سینیٹ اور ایوانِ نمائندگان کی طرف سے منظوری کے بعد سات سو بلین ڈالر کے اس دفاعی بل کو حتمی منظوری کے لیے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو روانہ کر دیا گیا ہے۔ اس بجٹ میں صدر ٹرمپ کی ابتدائی تجاویز سے چھبیس بلین ڈالر سے زائد کی مختلف دفاعی ضروریات کو شامل کیا گیا ہے۔

سابق امریکی صدر اوباما کے منظور شدہ آخری دفاعی بجٹ کے مقابلے میں اس مرتبہ اس بجٹ کا حجم پندرہ فیصد زائد ہے۔ اس بجٹ کے تحت 626 بلین ڈالر دفاعی ضروریات کے لیے جب کہ بیرون امریکا دفاعی اخراجات کے لیے 66 بلین مختص کیے گئے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY