اسلام آباد کی قائداعظم یونیورسٹی میں تعلیمی سرگرمیاں ایک بار پھر معطل ہیں، جامعہ سے نکالے گئے طلباء کو بحال نہ کیے جانے پر بلوچ کونسل نے ایڈمن ڈیپارٹمنٹ کو تالے لگا کر یونیورسٹی بس سروس روک دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قائداعظم یونیورسٹی سے نکالے گئے طلباء کی بحالی کیلئے بلوچ کونسل کا احتجاج اٹھائیس ویں روزبھی جاری ہے، احتجاجی طلباء نے اعلان کے باوجود طلباء کی بحالی کا نوٹیفیکیشن جاری نہ ہونے پر یونیورسٹی میں تعلیمی سرگرمیاں معطل کروا دی ہیں۔ قائد اعظم یونیورسٹی میں ایڈمن ڈیپارٹمنٹ کو تالے لگا کر شٹل سروس مکمل طور پر روک دی ہے۔

بلوچ کونسل کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ اعلان کے باوجود ایک ہفتے میں طلباء کی بحالی کا نوٹی فیکشن جاری نہیں ہوا، نکالے گئے طلباء کی بحالی تک تعلیمی سرگرمیاں بحال نہیں ہونے دیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچ کونسل کے طلباء کو پختون کونسل کے طلباء کی بھی حمایت حاصل ہے۔ پولیس کی بھاری نفری قائد اعظم یونیورسٹی کے گیٹ پرپہنچا دی گئی

SHARE

LEAVE A REPLY