انتظار قتل کیس میں نیا موڑ آ گیا۔ ذرائع کے مطابق، انتظار کی لیلیٰ نامی لڑکی سے دوستی تھی، لیلیٰ پہلے سے کسی اعلیٰ پولیس افسر اور سیاسی شخصیت کی دوست تھی۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ مدیحہ کیانی نے 2 بار انتظار کو لیلیٰ سے دور رہنے کا مشورہ دیا۔ مدیحہ کو انتظار کے پاس پولیس افسر نے خاص پیغام دیکر بھیجا تھا۔ انتظار نے لیلیٰ کے ساتھ دوستی چھوڑنے سے انکار کیا تھا۔ ڈیفنس کے کلب میں انتظار، لیلیٰ اور مدیحہ کو آئس پیتے بھی دیکھا گیا۔

ذرائع نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ انتظار ملائیشیاء سے کراچی بھی لیلیٰ کے کہنے پر آیا تھا، سی ٹی ڈی تفتیشی ٹیم نے لیلیٰ کی تلاش شروع کر دی ہے۔ سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ انتظار کے موبائل ڈیٹا ریکارڈ سے تمام صورتحال سامنے آ جائیگی

حادثہ کے وقت انتظار کی گاڑی میں موجود خاتون مدیحہ کیانی کا بیان بھی قلمبند کر لیا گیا ہے۔ مدیحہ نے تفتیشی ٹیم کو دیئے گئے بیان میں کہا ہے کہ مقدس حیدر کو نہیں جانتی۔

SHARE

LEAVE A REPLY