افغان دارالحکومت کابل میں بدھ کے روز ہونے والے خودکش حملوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 16 ہو گئی ہے۔ یہ بات افغان وزارتِ صحت کے ترجمان کی طرف سے بتائی گئی ہے۔
طالبان نے دو حکومتی سکیورٹی کمپاؤنڈز پر حملے کیے اور خودکش دھماکوں کے علاوہ فائرنگ بھی کی۔ ملکی وزارت صحت کے ترجمان وحید مجروح کے مطابق کابل میں ہونے والے دو حملوں کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعدد 16 ہو گئی ہے۔
دوپہر کے قریب کابل میں یکے بعد دیگرے ہونے والے ان حملوں کے نتیجے میں 100 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔













