نئی دہلی حکومت کی طرف سے سینکڑوں ادویات کو ممنوع قرار دینے پر بھارت کی دوا ساز انڈسٹری کو بحرانی صورت حال کا سامنا ہے۔

بھارتی محکمہٴ صحت نے ممنوع قرار دی گئی ادویات کی تعداد 328 بتائی ہے۔ پابندی کی زد میں آنے والوں میں ملکی اور غیرملکی دوا ساز ادارے شامل ہیں۔

صحت عامہ کی سرگرم تنظیموں نے ان ادویات پر لگائی جانے والی پابندی کا خیرمقدم کیا ہے۔ ان کارکنوں کا کہنا ہے کہ یہ پابندی ادویات کے غلط استعمال میں رکاوٹ ثابت ہو گی

SHARE

LEAVE A REPLY