روس شام کے شہر حلب پربڑے حملے کی تیاری کر رہا ہے

0
903

شمالی اوقیانوس کے فوجی اتحاد ”نیٹو“ کے ایک سینئر سفارتکار کے مطابق مغربی انٹیلی جنس اداروں کو حاصل معلومات سے پتا چلا ہے کہ روس شام کے جنگ سے تباہ حال شہر حلب پر ایک بڑے حملے لیے بحری قوت مجتمع کررہا ہے۔اس سلسلے میں روس کا ایک جنگی بحری بیڑہ اور دیگر جنگی کشتیاں شام کے ساحل کی طرف روانہ کر دی گئی ہیں۔
غیرملکی خبر رساں اداروں کے مطابق غالب امکان ہے کہ روس مشرقی حلب پر فیصلہ کن اور انتہائی خوفناک حملے کے لیے بحری قوت مجتمع کررہا ہے۔ نیٹو کے سفارت کار نے امریکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ سرد جنگ کے بعد پہلی بار روس نے اپنا ایک بحری بیڑہ شمالی شام کے ساحل پر لنگر انداز کیا ہے جب کہ کئی جنگی جہاز البلصیق کے مقام پر پہنچائے گئے ہیں۔
سفارتکار کے مطابق روسی بحریہ کی اس نقل وحرکت کا مقصد دوستانہ ماحول نہیں بلکہ روس حلب پر اپنی فتح کے جھنڈے گاڑنے کے لیے سمندر سے بڑے حملے کی تیاری کررہا ہے

SHARE

LEAVE A REPLY