امریکہ 20 برس قبل کی نسبت اب محفوظ ہے: وزیرِ دفاع لائیڈ آسٹن

0
822

امریکی وزیرِ دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ امریکہ 20 برس قبل کی نسبت اب زیادہ محفوظ ہے اور اس کی دفاعی اور اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

نائن الیون کی 20 ویں برسی کے موقع پر وائس آف امریکہ کی کارلا باب کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں آسٹن نے کہا کہ امریکہ افغانستان میں بڑھتے ہوئے خطرات پر نظر رکھے ہوئے ہے، لیکن اس کے ساتھ ساتھ چین کی وجہ سے درپیش خطرات سے بھی توجہ نہیں ہٹائے گا۔

کارلا باب کے سوال پر کہ امریکہ نائن الیون کے ہول ناک حملوں کے 20 برس بعد کس حد تک اب محفوظ ہے؟ لائیڈ آسٹن نے کہا کہ اگر دیکھا جائے تو 20 برس کے دوران امریکہ کی کسی بھی ممکنہ خطرے کو بھانپنے، تجزیہ کرنے اور کھوج لگانے کی صلاحیت میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ امریکہ کے کسی بھی ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت میں کئی گنا اضافہ ہوا اور سب سے بڑھ کر یہ کہ بطور حکومت معلومات کے تبادلے، بہتر کوآرڈنیشن کے باعث کسی بھی تصادم سے بچنے کی اہلیت بھی بڑھ گئی ہے۔ لہٰذا ہم کہہ سکتے ہیں کہ ہم پہلے سے زیادہ محفوظ ہیں۔

البتہ لائیڈ آسٹن کا کہنا تھا کہ جن ممالک میں حکومتوں کی عمل داری کمزور ہے وہاں دہشت گرد عارضی طور پر اپنا ٹھکانہ بنا کر کسی دوسرے ملک کے خلاف دہشت گردی کر سکتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہمیں ادراک ہے کہ دہشت گرد ایسے ممالک میں اپنی جڑیں مضبوط کر سکتے ہیں جہاں حکومتوں کی رٹ کمزور ہے۔

امریکی وزیرِ دفاع کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں افریقہ بالخصوص صومالیہ میں دیکھا گیا ہے کہ وہاں دہشت گردوں نے اپنے ٹھکانے بنائے ہیں۔

اس سوال کے جواب میں کیا اب امریکہ صومالیہ میں فوج بھیجے گا؟ آسٹن نے کہا کہ یہ فیصلہ کرنے کے لیے یہ مناسب فورم نہیں ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY