جنگ گروپ کے چیئرمین اور پبلشر میر جاوید الرحمٰن طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کر گئے۔
وہ پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا اور طویل عرصے سے زیر علاج تھے۔
مرحوم جنگ گروپ کے بانی میر خلیل الرحمٰن کے بڑے بیٹے اور میر شکیل الرحمن کے بھائی تھے جو میڈیا گروپ کے ایڈیٹر انچیف ہیں۔
میر خلیل الرحمٰن نے جنگ گروپ کا چارج سنبھالنے کے بعد اپنے والد کی میراث کو آگے بڑھایا اور میڈیا گروپ کو وسعت دی۔
جنگ میڈیا گروپ کے بانی، میرِ کارواں میر خلیل الرحمٰن کے بڑے بیٹے کی حیثیت سے میر جاوید رحمٰن کو اپنے والد کی طرف سے صحافت، سچ اور آزادیٔ اظہارِ رائے جیسا جوش و جذبہ وراثت میں ملا۔ میر جاوید الرحمٰن کی رہنمائی اور سربراہی میں جنگ گروپ پاکستان کا سب سے بڑا میڈیا گروپ بن گیا جس کے تحت کئی اخبارات، رسائل اور ٹی وی چینلز کام کر رہے ہیں۔













