اسرائيلی وزير اعظم بينجمن نيتن ياہو نے خبردار کيا ہے کہ اگر ان کے سياسی حريف بينی گينٹس نے عرب قانون سازوں کی حمايت سے حکومت قائم کی، تو يہ ممکنہ پيش رفت ملکی سلامتی کے ليے خطرہ ثابت ہو سکتی ہے۔
نيتن ياہو نے سوشل ميڈيا پر اتوار کو جاری کردہ ايک ويڈيو ميں يہ تنبيہ کی۔ اسرائيلی ميں ستمبر میں ہوئے انتخابات کے بعد سے مختلف سياسی جماعتيں حکومت سازی کی کوششوں ميں ہيں تاہم اب تک کوئی بھی سیاسی اتحاد مطلوبہ حمایت حاصل نہيں کر سکا۔
مرکزی اميدوار نيتن ياہو اور گینٹس دونوں ہی مطلوبہ اکثريت حاصل کرنے ميں ناکام رہے اور ديگر جماعتوں کے ساتھ رابطوں ميں ہيں۔












