کویت حکومت جنگ سے متاثرہ ملک عراق کی بحالی اور تعمیر نو کی خاطر ایک بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کرا رہی ہے۔

کویت کے سرکاری میڈیا کے مطابق یہ ڈونر کانفرنس بارہ تا چودہ فروری منعقد کی جائے گی۔ عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے گزشتہ ماہ ہی داعش کو مکمل شکست دینے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم اس شورش کے باعث اس عرب ملک کا زیادہ تر حصہ بری طرح متاثر ہوا ہے۔

ایک اندازے کے مطابق عراق کی تعمیر نو کے لیے سو بلین ڈالرز کی امداد کی ضرورت ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY