شاعر،ادیب،صحافی اور ہشت پہلو شخصیت صفدر ھمدانی ان دنوں لندن سے کویت کے پندرہ روزہ دورے پر ہیںجہاں انکے اعزاز مختلف علمی ادبی دینی اور فکری تقاریب منعقد ہو رہی ہیں

ان تقاریب کی اہم ترین تقریب انکے نصف صدی کے علمی ادبی سفر کے اعتراف کی تقریب ہے جو پیر چار ستمبر کو کویت پلازہ ہوٍتل میٍں ہو رہی ہے

تقریب کا اہتمام انجمن تخلیق تہذیب کویت کی سربراہ شاہین اشرف علی اور انکے شوہر اشرف علی نے کیا ہے

پیر کے روز کی تقریب دو حصوں میں ہو گی۔پہلے حصے میں صفدر ھمدانی کے علمی قلمی سفر پر مقالے ہونگے اور انکو اعزاز کے طور پر یادگاری شیلڈ پیش کی جائے گی جبکہ دوسرا حصہ مشاعرے کے لیئے ہے

اس تقریب میں صفدر ھمدانی کی زندگی اور فن کے حوالے سے ایک دستاویزی قلم بھی پیش کی جائے گی

شاہین اشرف علی

SHARE

LEAVE A REPLY