جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے بریگزٹ ڈیڈ لاک کے خاتمے کی خاطر ایک ’تخلیقی سمجھوتہ‘ تجویز کر دیا ہے۔ میرکل نے منگل کے دن کہا کہ اس ڈیل پر دوبارہ مذاکرات نہیں ہوں گے لیکن اس میں موجود مشکل سوالات کو تخلیقی طریقے سے حل کیا جا سکتا ہے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس کے لیے فریقین کو ایک دوسرے کی بات سننا ہو گی۔ برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مے یورپی یونین کے ساتھ کی جانے والی اس ڈیل پر ایک مرتبہ پھر مذاکرات کی کوشش میں ہیں۔ مے ابھی تک برطانوی پارلیمان میں اس ڈیل کو منظور نہیں کروا سکی ہیں، جس کی وجہ سے ان پر سیاسی دباؤ بہت زیادہ ہو چکا ہے۔












